بہت جلد لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی ہوگی، چیف جسٹس

SAMAA | - Posted: Sep 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ اور کورنگی سیکٹر اڑتالیس جی کے رہائشیوں کی فریاد سن لی ۔ چیف جسٹس نے کہہ دیا کسی کے ساتھ نہ انصافی نہیں ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں بیٹھک ہوئی۔ انہوں نے...

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ اور کورنگی سیکٹر اڑتالیس جی کے رہائشیوں کی فریاد سن لی ۔ چیف جسٹس نے کہہ دیا کسی کے ساتھ نہ انصافی نہیں ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں بیٹھک ہوئی۔ انہوں نے لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ سے چیمبر میں ملاقات کی۔ اہلِ خانہ نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ پیاروں کا پتہ نہیں چل رہا کہ کہاں ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ فکر نہ کریں۔ بہت جلد لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی ہوگی۔ چیف جسٹس نے لاپتہ افراد کے نام مسنگ پرسن کمیشن کو ارسال کردیئے۔

سپریم کورٹ کے باہر کورنگی سیکٹر اڑتالیس جی کے مکینوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج رنگ لایا اور چیف جسٹس نے چیمبر میں بلالیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا احتجاج میڈیا پر دیکھا۔ کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ انصاف کے لئے بیٹھے ہیں۔

چیف جسٹس نے کے ڈی اے کو مزید کارروائی سے روک دیا۔ اور ایک ماہ میں ریوینیو بورڈ کے ڈی اے اور متعلقہ حکام سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

کورنگی کے مکینوں نے کہا چیف جسٹس آف پاکستان سے ہی انصاف کی امید ہے۔
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube