بوتلوں میں شراب تھی یا نہیں انکوائری ہونی چاہیئے، ناصر حسین

September 1, 2018

رہنما پیپلزپارٹی ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ اگر بوتلوں میں شراب تھی تو اس کی مذمت کرتے ہیں جبکہ اس کی انکوائری ہونی چاہیئے۔


میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا ملازم کے مطابق بوتلوں میں شہد اور آئل تھا لیکن ٹیسٹ سے معلوم ہو جائے گا کہ بوتلوں میں کیا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسپتال کا دورہ کیا جو اچھی بات ہے۔