شراب کی بوتل کی برآمدگی کےبعد شرجیل میمن کی مشکلات بڑھ گئیں

Sanjay Kumar
September 1, 2018

اسپتال کے کمرے سے ملنے والی شراب کی بوتلوں نےشرجیل میمن کی مشکلات بڑھا دیں  ۔

شرجیل میمن کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کئے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ ایکسائز سندھ نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے ۔قوانین کے تحت مسلمان کوشراب فروخت کرنا، استعمال کرنا قانون جرم ہے۔شراب برآمدگی پرایکسائز پولیس کیس درج کرسکتی ہے۔حدود آرڈیننس کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔شراب کی مقدار کی بنیاد پرسزاکا تعین ہوگا۔ اس کےعلاوہ اسپتال انتظامیہ کےخلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔

ادھر حراست میں لئے گئے دو افراد کا بیان ریکارڈ کرنا شروع کردیا گیا ہے۔اسپتال کے باہر سے ایک مشکوک بلیک ویگو کوبھی تحویل میں لیاگیاہے ۔ ایکسائزکی ویب سائٹ پرگاڑی کی تفصیلات غلط نکلیں۔شرجیل میمن سےملاقات کرنے والوں کےریکارڈ کی بھی پڑتال جاری ہے۔