سپریم کورٹ میں ہزاروں مقدمات زیرسماعت ہیں،ان پر بھی زورہوناچاہئے،زرداری

September 1, 2018

سابق صدر آصف زرداری نےکہاہےکہ سپریم کورٹ میں 5ہزار مقدمات ہیں،ان مقدمات پر زور ہونا چاہئے۔

ضیا الدین اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملنے پر بینکنگ کورٹ میں آصف زرداری سے سوال کیا گیاکہ آپ اس پر کیا کہیں گے تو انھوں نےکہاکہ سپریم کورٹ کا زیر التوا کیسز پر بھی زور ہونا چاہیے۔جس ملک میں چیف جسٹس چھاپےمارے،اس پرکیا کہیں۔ آصف زرداری سے سوال کیاگیاکہ اطلاعات ہیں کہ صدارتی انتخاب ون ٹو ون ہوگا، کیا اعتزازاحسن کو دستبردار کروالیاجائے گا، اس پر انھوں نے کہاکہ ہوسکتاہے کہ مولانا فضل الرحمان دستبردار ہوجائیں۔