Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

سی سی ٹی وی فوٹیج نے نرس کے اغوا پر سے پردہ اٹھا دیا

SAMAA | - Posted: Aug 31, 2018 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Aug 31, 2018 | Last Updated: 2 years ago

جڑانوالہ میں دوران ڈیوٹی اغوا ہونے والی نرس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ اغوا کے پیچھے کیا راز ہے؟ جڑانوالہ کے بنیادی مرکز صحت سے دو روز قبل اغوا ہونے والی نرس کے معاملے کے راز پر سے سی سی ٹی وی فوٹیج نے پردہ اٹھا دیا۔ فوٹیج میں پہلے ایک خاتون...

جڑانوالہ میں دوران ڈیوٹی اغوا ہونے والی نرس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ اغوا کے پیچھے کیا راز ہے؟

جڑانوالہ کے بنیادی مرکز صحت سے دو روز قبل اغوا ہونے والی نرس کے معاملے کے راز پر سے سی سی ٹی وی فوٹیج نے پردہ اٹھا دیا۔

فوٹیج میں پہلے ایک خاتون نے نرس طاہرہ کو بہانے سے اسپتال سے باہر بلایا اور ساتھیوں کو بلا کر تششدد کا نشانہ بنایا اور پھر تین افراد گھسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے۔

ای ڈی ہیلتھ نے واقعے پر انکوائری کمیٹی بنا کر قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ کہتے ہیں کہ ہم تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس بھی تحقیقات کرے۔

پولیس نے اغوا کا ڈراپ سین کر دیا۔ کہتے ہیں طاہرہ کی زبردستی شادی کا معاملہ ہے۔ ترجمان پولیس عامر وحید کا کہنا ہے کہ اغوا نہیں ہے اس کے گھر والے اسے زبردستی لے کر گئے تھے۔

پولیس نے طاہرہ کو بازیاب کروا کر دارلامان تو بھجوا دیا مگر تاحال مقدمہ درج نہ ہوا۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube