صدارتی انتخاب: کس کے پاس کتنے نمبرز ہیں؟

August 31, 2018

نئے پاکستان کے نئے وزیراعظم تو عمران خان خان بن گئے لیکن صدر کے لیے کس پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کا امکان ہے۔

نئے پاکستان کے صدر کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی، ن لیگ اور اتحادیوں کے مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

قومی اسمبلی میں عارف علوی کو 179 ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا متوقع اسکور 97 اور اعتزاز احسن کا اسکور 54 ہوسکتا ہے۔

سینٹ میں مولانا فضل الرحمان 46 ووٹوں کے ساتھ آگے، عارف علوی کو 36، اعتزاز احسن کو 20 ووٹ ملنے کی توقع ہے۔

پنجاب اسمبلی میں عارف علوی کو 35 اور مولانا فضل الرحمان کو 29 ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ اعتزاز احسن ایک ووٹ تک محدود رہیں گے۔

سندھ اسمبلی میں اعتزاز احسن کو 40 اور عارف علوی کو 25 ووٹ مل سکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا یہاں کوئی ووٹ نہیں۔

کے پی اسمبلی میں عارف علوی کو 47، مولانا فضل الرحمان کو 15 اور اعتزاز احسن کو 3 ووٹ مل سکتے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں عارف علوی 43، مولانا فضل الرحمان 18 ووٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ اعتزاز کو یہاں سے کوئی ووٹ ملنے کا امکان نہیں۔

مجموعی طور پر حکومتی اتحاد کو 688 میں سے 365 ووٹ ملنے کی امید ہے۔ مولانا فضل الرحمان 205 اور اعتزاز احسن 118 ووٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

یعنی اپوزیشن میں پھوٹ سے حکومتی اتحاد کی برتری واضح ہوگئی ہے۔