ہالينڈ ميں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ

Samaa Web Desk
August 31, 2018

ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔

ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کامقابلہ منسوخ کردیا گیا ہے نیدرلینڈ حکومت کی جانب سے تحریری حکم جاری کردیا گیا ہے، ڈچ حکام کا کہنا ہے کہ نہیں چاہتے اس مقابلے سے کوئی خطرے سے دو چار ہو، قتل کی دھمکیاں مل رہی تھی، مقابلے رسک ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے باعث دنیا بھرمیں مسلمان احتجاج کررہے ہیں ۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گستاخانہ خاکوں سےمسلمانوں میں غم وغصہ پیداہوا، گستاخانہ خاکوں کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ہوئی،تحریک لبیک نے گستاخانہ خاکوں پر اپنا احتجاج ریکارڈکرایا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کامقابلہ منسوخ کردیاگیاہے،گستاخانہ خاکوں سےکروڑوں مسلمانوں کےجذبات مجروح ہوئے، اقوام متحدہ میں احتجاج ضرورہوگا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر قوم کے نام اہم پیغام جاری کیا انہوں نے کہا تھا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ کسی ایک مسلمان یا گروہ نہیں دنیا میں بسنے والے ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، انہیں سمجھائیں گے کہ آپ دنیا کے سوا ارب انسانوں کی دل آزاری نہیں کرسکتے، نبی کریم ﷺ مسلمانوں کے دلوں میں رہتے ہیں۔،