پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کرکے رہے گا، وزیر اعظم عمران خان

August 30, 2018

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کے ہمراہ جی ایچ کیو کا آٹھ گھنٹے طویل دورہ کیا ، وزیر اعظم نے قوم کے تعاون اور حمایت سے تمام چیلنجز پر قابو پانے کا عزم کرتے ہوئے کہا پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کرکے رہے گا، آرمی چیف نے کہا فوج پر اعتماد کا شکریہ، پاکستان آرمی قوم کی توقعات پر ضرور پورا اترے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور عمران خان کو گارڈ آف آنر دیا گیا، وزیراعظم نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے ، اس موقع ہر وزیر خارجہ، وزیرخزانہ، وزیردفاع اور وزیراطلاعات بھی موجود تھے، وزیراعظم کا عسکری قائدین سے تعارف بھی کرایا گیا۔

وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو دفاع، داخلی و خارجی سلامتی ،آپریشن ردالفساد ، کراچی کی صورتحا ل اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

عمران خان نے کہا ملک کواندرونی اور بیرونی چیلنجزکا سامنا ہے، قوم کے تعاون اور حمایت سے تمام چیلنجزپرقابوپالیں گے، پاکستان ترقی کرے گا اور دنیا میں اپنا مقام پیدا کرے گا ، وزیراعظم نے فوج کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ۔

وزیراعظم کی جی ایچ کیو آمد اور فوج پر اظہار اعتماد کرنے پر آرمی چیف کا اظہار تشکر کہا پاک فوج دفاع وطن کے لئے قوم کی توقعات اترے گی ۔

جی ایچ کیو میں آٹھ گھنٹے کی مصروفیات پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ اداروں میں قریبی رابطوں کے ذریعے چیلنجز پر قابو پالیا جائے گا ۔