Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

SAMAA | - Posted: Aug 30, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 30, 2018 | Last Updated: 3 years ago

عوام کیلئے خوشخبری آگئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ، اوگرا نے پیٹرول دو روپے اور ڈیزل چھ روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دیدی۔

نئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے تین پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے، پیٹرول دو روپے جبکہ ڈیزل چھ روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کا تیل تیس پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ستر پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سمری پر وزیراعظم کی منظوری سے کل کوئی فیصلہ کرے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube