ہوم   > پاکستان

مشرف کے حوالے سے حکومتی فیصلے کا حصہ نہیں بنوں گا، فروغ نسیم

SAMAA | - Posted: Aug 30, 2018 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Aug 30, 2018 | Last Updated: 1 year ago


وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کے بیان حلفی لیے جانے میں کوئی صداقت نہیں۔ ایم کیو ایم عمران خان کو مشکل میں نہیں ڈالے گی۔

صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ وہ بطور وزیر پرویز مشرف کے حوالے سے کسی حکومتی فیصلے کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ وہ پرویز مشرف کے وکیل رہ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ضمنی الیکشن جیتی بھی تو پی ٹی آئی کو سپورٹ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے اسپتالوں کے دورے کا حامی ہوں کیونکہ موقع پر جا کر دیکھنے سے سمجھنے اور فیصلے میں آسانی ہوتی ہے۔

چیف جسٹس نے میڈیا کو عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے سے نہیں روکا، لیکن عدالتی سوال جواب کو سرزنش نہیں کہنا چاہیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube