شیخ رشید نے ریلوے افسران کی ہفتے کی چھٹی ختم کردی

Hareem Khan
August 30, 2018

 

وزیرریلوے شیخ رشید کی جانب سے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے اور افسران کیلئے کام کے اوقات میں ایک گھنٹے کےاضافے کے فیصلے پرریلوے کے ملازمین نےملے جلےردعمل کااظہار کیاہے۔

 وزیرریلوے شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کےلیے ہفتے کی چھٹی کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ تاہم ملازمین  کاکہناتھاکہ ہفتے کو چھٹی ہوتی ہی نہیں، صرف اتوارکوچھٹی ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ جو چھٹی ختم کی ہے وہ ہائی لیول پر منسٹری لیول پر ختم کی ہے ۔

ملازمین تو پہلے بھی کام کرتے تھے سو کرتے رہیں گے لیکن عام ملازمین خوش ہیں کہ اب افسران کے مزے بھی ختم ہوئے۔ اب انہیں بھی ان کے برابر کام کرنا پڑے گا۔

ریلوے کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ توپہلے بھی ہفتے کے چھ روز کام کرتے تھے۔ انھیں اس فیصلے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ افسران کی بات الگ ہے ۔