Sunday, December 5, 2021  | 29 Rabiulakhir, 1443

اہلکاروں کیخلاف گمنام درخواستیں وصول نہیں ہوگی، آئی جی پنجاب

SAMAA | - Posted: Aug 29, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 29, 2018 | Last Updated: 3 years ago

پولیس کے خلاف شکایت کرنے والوں کا نام اب صیغہ راز نہیں رہے گا۔ پنجاب پولیس کے سربراہ نے اہلکاروں کے خلاف بغیر نام کے درخواست وصول کرنے سے روک دیا۔ انتقامی کارروائیوں سے بچنے کیلئے جو قانون بنایا گیا تھا نئے پاکستان میں اسے تبدیل کردیا گیا۔ پنجاب کے پولیس نظام میں بدلاؤ آگیا...

پولیس کے خلاف شکایت کرنے والوں کا نام اب صیغہ راز نہیں رہے گا۔ پنجاب پولیس کے سربراہ نے اہلکاروں کے خلاف بغیر نام کے درخواست وصول کرنے سے روک دیا۔

انتقامی کارروائیوں سے بچنے کیلئے جو قانون بنایا گیا تھا نئے پاکستان میں اسے تبدیل کردیا گیا۔ پنجاب کے پولیس نظام میں بدلاؤ آگیا ۔ اب پولیس اہلکاروں کے خلاف گمنام درخواستوں پر کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔

اس حوالے سے ضلع کے تمام پولیس افسران کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔

سی پی او اشفاق خان کہتے ہیں کہ ہمیں حکم ہے کہ جب تک درخواست گزار سامنے نہیں آئے گا ہم کوئی کاروائی نہیں کریں گے۔

پولیس اہلکار تو نئے قانون پر سکھ کی بانسری بجارہے ہیں۔ مگر کیا اس اقدام کے بعد شکایت کرنے والا محفوظ رہ سکے گا۔

قانونی ماہر کہتے ہیں کہ پولیس کی انتقامی کاروائی سے بچنے کے لیے لوگ گمنام درخواستیں دیا کرتے ہیں۔ درخواست گزار کے سامنے آنے پر پولیس اہلکار سنگین نتائیج کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے گمنام درخواستوں پر ہونے والی تمام کاروائیوں کو روکنے کے احکامات بھی دیئے ہیں۔

اس نئے حکم پر پولیس اہلکار خوش اور شہری پریشان ہیں۔ پولیس کے خلاف شکایت کرنےوالوں کو اب سامنے آنا پڑے گا۔ فرضی نام چلے گا نہ ہی گمنام درخواست وصول ہو گئی۔
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube