Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

کوئٹہ کا ناقابل استعمال خطرناک پُل

SAMAA | - Posted: Aug 29, 2018 | Last Updated: 3 years ago
Posted: Aug 29, 2018 | Last Updated: 3 years ago

  کوئٹہ کے بروری روڈ کو مغربی بائی پاس سے ملانے والے پل میں ناقص مٹریل کے سبب شگاف پڑ چکے ، حادثات کے باوجود انتظامیہ پل کی مرمت نہیں کر رہی شہری ناقابل استعمال پل پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔   کوئٹہ کے بروری روڈ کو مغربی بائی پاس سے ملانے کے لئے...

 

کوئٹہ کے بروری روڈ کو مغربی بائی پاس سے ملانے والے پل میں ناقص مٹریل کے سبب شگاف پڑ چکے ، حادثات کے باوجود انتظامیہ پل کی مرمت نہیں کر رہی شہری ناقابل استعمال پل پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

 

کوئٹہ کے بروری روڈ کو مغربی بائی پاس سے ملانے کے لئے سابق وزیراعلیٰ جام یوسف کے دور میں پل تعمیر کیا گیا  لیکن ناقص میٹریل کے استعمال سے پل میں جلد ہی جگہ جگہ شگاف پڑ گئے، دن ہو رات کئی مرتبہ ٹریفک حادثات میں انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں،انتظامیہ کو توہوش نہ آیا شہریوں نے خود ہی جہاں شگاف پڑے اس کے اطراف پتھر رکھ دئیے۔

 

 

سٹی نالے کے اوپر قائم پل کے پلر بھی ٹوٹ چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ پل بھاری ٹریفک کے لئے ناقابل استعمال ہو چکا ہے ، شہریوں نے نئی حکومت سے پل کو از سر نو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

.ادھر کا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے سبب پل کی مرمت تاخیر کا شکار ہے

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube