ضمنی انتخابات کےلیےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکاسلسلہ شروع

Abbas Shabbir Ali
August 28, 2018

ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔ ضمنی انتخابات چودہ اکتوبرکوہوں گے۔

ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 37 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوگیا۔ پنجاب اسمبلی کے 13، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 9، سندھ اوربلوچستان اسمبلی کے دو دو جبکہ بلوچستان اسمبلی کے ایک حلقے میں انتخاب ہوگا ۔ یہ وہ نشستیں ہیں جہاں مختلف وجوہات کی بنا پر25 جولائی کو یا توووٹنگ نہیں ہوسکی تھی یا پھران حلقوں سے کامیاب امیدواروں نے وہ نشستیں چھوڑدی تھیں۔

اگلے مہینے کی چار تاریخ سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔