بلوچستان کابینہ کے 10 وزرا نے حلف اُٹھا لیا

Noor Ul Arifeen
August 28, 2018

 

دس  وزراء اور ایک مشیر شامل ہیں، آٹھ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی، دو کا تعلق تحریک انصاف اور ایک کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی جس میں گورنر محمد خان اچکزئی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔

 تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، قبائلی و سیاسی عمائدین اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

حلف اٹھانے والوں میں عارف محمد حسنی ، نور محمد دمڑ، سردار سرفراز چاکر ڈومکی، نوابزادہ طارق مگسی ، ظہور احمد بلیدی، ضیاء  اللہ لانگو، سلیم احمد کھوسہ ، سردار صالح محمد بھوتانی ، نصیب اللہ مری اور انجینئر زمرک خان اچکزئی شامل ہیں۔

رکن اسمبلی مٹھا خان کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا مشیر مقرر کردیا گیا،کابینہ میں نو کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی ، اور دو کا تعلق تحریک انصاف  اور عوامی نیشل پارٹی سے ہے۔