اپوزیشن کا مشترکہ اُمیدوار صدارتی انتخاب جیت سکتا ہے، اعتزاز احسن کا دعویٰ

August 27, 2018

پیپلزپارٹی صدارتی امیدوار اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ دو امیدواروں سے پی ٹی آئی کو فائدہ ہوگا، ون آن ون اپوزیشن کاامیدوار صدارتی انتخاب جیت سکتا ہے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی صدارتی امیدوار اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ لیگ کا شروع سے مخالف رہا ہوں ، اے پی سی میں میرے نام پر غور کیا گیا۔

صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ ون آن ون اپوزیشن کاامیدوار صدارتی انتخاب جیت سکتا ہے، پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی مضبوط جماعت ہے، سینیٹ میں ہماری واضح پوزیشن ہے پی ٹی آئی کوپارلیمنٹ میں بڑی دشواری آئے گی لیکن اپوزیشن کے دو امیدواروں سے پاکستان تحریک انصاف کوفائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ دوستوں کے فون آئے کہ صدارتی امیدوار سے دستبردار نہ ہوں، دستبردار ہونے کے بارے میں پہلے سوچ رہا تھا، اب نہیں، فضل الرحمان کی نامزدگی کے بعد دستبردار نہیں ہونا چاہتا۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ نوازشریف کاکیس نہیں لڑوں گا، نوازشریف کی اس وقت وکالت کی جب کوئی تیارنہیں تھا، لانگ مارچ کافیصلہ میاں صاحب کانہیں،وکلاءکاتھا، عدلیہ بحالی تحریک میں میاں صاحب کےساتھ تھا۔