Thursday, January 27, 2022  | 23 Jamadilakhir, 1443

کرپشن کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ و لاٹھی چارج

SAMAA | - Posted: Aug 27, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 27, 2018 | Last Updated: 3 years ago

آزاد کشمير نکیال سیکٹر میں سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن اور بجلی کے اور زائد بلوں کیخلاف ریلی پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا، اس دوران پوليس اور مظاہرين الجھ پڑے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کردیا۔

آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن اور بجلی کے زائد بلوں کیخلاف ریلی نکالی گئی، جس کا اہتمام پاکستان تحریک انصاف نے کیا، پڑاوہ چوک پر پولیس اور مظاہرین آپس میں  الجھ پڑے۔

نمائندہ سماء کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی کوٹلی کا کہنا ہے کہ پڑاوہ چوک پر دفعہ 144 کے تحت جلسوں پر پابندی عائد تھی، پی ٹی آئی کی قیادت نے جلسہ کرنے کی کوشش کی جس پر تصادم ہوا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube