نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور کی حلف برداری موخر

August 27, 2018

صداتی انتخاب میں برتری یقینی بنانے کے لئے نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور کی تقریب حلف برداری موخر کردی گئی ۔

چوہدری سرور بطور سینیٹر ڈاکٹرعارف علوی کو ووٹ دیں گے اور صدارتی انتخاب کے بعد سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیں گے ۔

چوہدری سرور نے اٹھائیس اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانا تھا ۔ نئے گورنر کی حلف برداری تک چوہدری پرویز الہیٰ قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔