نواز شریف کی باہر کی چائے پینے کی خواہش پوری نہ ہوسکی

Samaa Web Desk
August 27, 2018

نوازشریف  کی جیل سے باہر کی چائے پینے کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔ بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ نہ ملنے پر نوازشریف چائے سے محروم رہ گئے۔

العزیزیہ اسٹیل ریفرنس کی سماعت کے موقع پر دوران وقفہ نوازشریف نے جیل سے باہر کی چائے پینے کی خواہش کی جس پر لیگی کارکن ناصر بٹ نوازشریف کیلئے چائے لے آئے تاہم اسٹاف روم میں بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ نہ ملنے پر نوازشریف چائے پیے بغیر لیگی رہنماؤں کے ساتھ واپس آگئے۔

 کمرہ عدالت میں نواز شریف نےوکیل سے بات کی اور وکیل نے کمرہ عدالت کے ڈسپلن سے متعلق بھی بتایا۔