سابق پوليس انسپکٹرعابد باکسر کو رہا کرديا گيا

Samaa Web Desk
August 26, 2018

سابق پولیس انسپکٹرعابد باکسر کو رہا کردیا گیا، عابد باکسر کو لاہور کے تھانا نواں کوٹ میں جھگڑے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر کو ضمانت مل گئی، عابد باکسر نے رہائی کے بعد دعویٰ کیا کہ سابق ایس ایس پی عمر ورک ان کیخلاف انتقامی کارروائی کررہے ہیں۔

عابد باکسر کو تھانا نواں کوٹ میں قتل کیس کی تفتیش کے لیے بلایا گیا تھا، مخالف پارٹی سے سامنا ہونے پر جھگڑا ہوا، جس پر تمام افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر نے پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں کے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے تھے، عابد باکسر نےشہباز شریف پر جعلی پولیس مقابلے کرانے کے الزامات عائد کررکھے ہیں۔