لواری ٹنل پر گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی

zahidjaan
August 26, 2018

دیر اور چترال کوملانے والی جنوبی ایشیا کی طویل ترین سرنگ پر گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگی ہیں۔

ساڑھے آٹھ کلو میٹر طویل لواری ٹنل جو کہ جنوبی ایشیا کی طویل ترین سرنگ ہے کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ انتظار کرتے پریشان لوگ، کمراٹ، لام چڑ اور لواری ٹاپ جانے والے اکثر مایوس لوٹ جاتے ہیں۔

سیاحوں کو یہاں گھنٹوں کا انتطار کرنا پڑرہا ہے۔ ٹنل پر ناقص انتظامات کے باعث سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد اور تجارتی گاڑیوں کو بھی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک سیاح کا کہنا تھا کہ لاہور سے لواری ٹنل دیکھنے کی خواہش لیکر آئے تھے لیکن یہ خواہش اجازت نہ ملنے سے پورا نہ ہوئی۔

ٹنل میں مناسب روشنی، دھوئیں اور گیس کے اخراج کا بندوبست بھی نہیں ہے۔