ریلوے کے کرائے بڑھانےکاکوئی فیصلہ نہیں ہوا،شیخ رشید

Samaa Web Desk
August 26, 2018

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نےکہاہےکہ صارفین کو آن لائن ٹکٹ کی سہولت دیں گے۔ ریل کےکرائےبڑھانےکاکوئی فیصلہ نہیں کیا۔

لاہور میں میڈیاسے بات کرتےہوئے وزیرریلوےشیخ رشید نے کہاہےکہ صارفین کوآن لائن ٹکٹ کی سہولت دیں گے۔ انھوں نے دعویٰ کیاکہ اس ہی  سال ریلوے کا خسارہ کم کریں گے۔120دنوں میں ریلوے کو پیروں پر کھڑا کریں گےاورریلوےکواپنےمقام پرکھڑاکرکےدکھائیں گے۔

شیخ رشید کاکہناتھاکہ ریل سے پیار، پاکستان سے پیار ہے۔ یہ پاکستان کی ریل ہےاورہماری کسی سےلڑائی نہیں۔انھوں نے مزید بتایاکہ سی پیک میں اسٹینڈرڈ گیج کی طرف جائیں گے۔جس ملک سے ڈیل ہوگی ، اسی کی کرنسی میں ہوگی۔ شیخ رشید نے کہاکہ آرام حرام ہے،ایک گھنٹہ زیادہ کام کریں گے۔ سینئرافسران 6 بجےتک کام کریں گے۔

ان کامزید کہناتھاکہ عمران خان کانعرہ ہےکہ قوم کوقرض سےنجات دلانی ہے۔ عمران خان مجھےجہاں بھیجیں گےمیں وہیں کام کروں گا۔