تحریک انصاف نے ڈاکٹرعمران شاہ کو سزا سنا دی

August 25, 2018

داود چوہان کو تھپڑ مارنے پر پاکستان تحریک انصاف کی ڈسپلنری کمیٹی نے اپنی ہی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ کو سزا سنا دی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر شمیم اختر نقوی نے کہا ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی نے ڈاکٹر عمران شاہ کو سزا سناتے ہوئے بیس بیماروں کا علاج کرنے کے ساتھ ساتھ پانچ لاکھ روپے ایدھی کو دینے کا کہا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم کے مطابق پارٹی اس رویےکوبرداشت نہیں کرسکتی، اگر عمران شاہ نے دوبارہ ایسا کیا تو پارٹی سے فارغ کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 14 اگست کو پی ایس 129 سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرعمران علی شاہ نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب گاڑی روک کر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

اس موقع پر ان کے گارڈز بھی موجود تھے جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا کی کڑی تنقید کا سامنا تھا،جس کے بعد پی ٹی آئی نے اپنے ایم پی اے کو معطل کردیا تھا۔