شیخ رشید نے ریلوےکونئےدورمیں لےجانے کادعویٰ کردیا

August 23, 2018

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہےکہ ادارےسے40 ارب روپے خسارے کو ختم کرنے کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔ میں شیخ ہوں اور کاروبار کو بہت اچھی طرح سمجھتا ہوں۔

راولپنڈی اسٹیشن پر میڈیاسے بات کرتےہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ریلوے میں کسی سے انتقام نہیں لیا جائے گا اور نہ کسی کوبرطرف کیاجائےگا۔ شیخ رشید کاکہناتھاکہ بدنصیبی ہے کہ ریلوے آدھا نیب زدہ ہے۔ انھوں نے واضح کیاکہ ریلوے میں کسی قسم کی کرپشن قبول نہیں۔ شیخ رشید نے تجویزدی کہسوشل میڈیا ہمارا احتساب کرے۔

وزیرریلوےنےبتایاکہ 31 ریلوے اسٹیشن اپ گریڈ کریں گے۔شیخ رشید نے دعویٰ کیاکہ میں جاگ رہا ہوں ، ٹرین میں تاخیر اب نہیں ہوگی۔آرام حرام ہے ریلوے کا سلوگن ہے۔ انھوں نے مزید بتایاکہ ریلوے میں ان پر نظر ہے جنہوں نے مال روڈ کی جائیدادیں خراب کیں ۔