مردان میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Samaa Web Desk
August 22, 2018

مردان کے علاقے ڈھکی میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ، جب کہ سات افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ طورو کے علاقے میں پیش آیا، جہاں قربانی میں تکرار پر مخالفین نے ایک دوسرے پر گولیاں برسا دیں، جس سے پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی، چچا اور بھتیجا بھی شامل ہے، جب کہ ایک راہ گیر بھی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوا۔

 

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ خان غالب اور نوشیر گروپوں کے درمیان پیش آیا۔ دونوں فریقین آپس میں رشتے دار ہیں۔ فائرنگ سے  دیگر سات افراد زخمی بھی ہوئے۔

 

لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی گئی ہے۔