کراچی میں ڈکیتیوں کا نیا طریقہ، رکشہ گینگ سرگرم

Samaa Web Desk
August 21, 2018

 

کراچی میں لوٹ مار کے نئے طریقے کا انکشاف، ڈیفنس کلفٹن میں رکشہ گینگ سرگرم ہوگئے، ڈکیت رکشہ ڈرائیورز سواری بٹھاتے ہی ساتھی کو آگاہ کرتے ہیں، ڈکیت موٹر سائیکل رکشے کے ساتھ رکھتے ہیں، منزل پر پہنچتے ہی سواری کو لوٹ لیا جاتا ہے، رکشہ گینگ کیسے واردات کرتا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج سماء نے حاصل کرلی۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رکشہ گینگ سرگرم ہے، مسافروں کو گھر پہنچنے پر ڈاکو لوٹ لیتے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

نمائندہ سماء کے مطابق رکشہ ڈرائیور اپنے ساتھیوں کو فون پر سواری کی اطلاع دیتا ہے، مسافروں ے منزل پر اترتے ہی موٹر سائیکل سوار ڈکیتی پہنچ جاتے ہیں، کئی واقعات میں متعدد شہریوں کو لوٹا جاچکا ہے۔