عمران خان کا سی ڈی اےکی کارکردگی پراظہارتشویش

Abbas Shabbir Ali
August 21, 2018

وزیراعظم عمران خان کو سی ڈی اے کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی جس پرانھوں نے تشویش کااظہارکیاہے۔

وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کومثالی شہربنانےکےلیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم کوسی ڈی اے کی 10 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔انھوں نے سی ڈی اے کی کارکرد گی پرسخت تشویش  کا اظہارکیاہے۔ وزیراعظم نے سی ڈی اے میں کرپٹ مافیا کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کیاہے۔

وزیراعظم کاکہناتھاکہ سی ڈی اے میں کرپٹ عناصر اور مافیا کسی طوربرداشت نہیں کیاجائےگا۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں پانی کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے مزید ہدایت دی ہےکہ سی ڈی اےکےانسدادونگ کومزیدفعال بنایاجائے۔ گرین بیلٹس،پارکس،گراؤنڈ کی بہتری،بلڈنگ کوڈپرعمل کیاجائے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے عید کی چھٹیاں نہ منانے کا اعلان کیا۔اس دوران تمام وزارتوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیں گے۔

اس کےعلاوہ عمران خان کومختلف وزارتوں کی جانب سے وزیراعظم کواہم امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔عمران خان نے خاص طور پر وزارت داخلہ کے امورکا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔