نواز شریف، مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے، فواد چوہدری

SAMAA | - Posted: Aug 20, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 20, 2018 | Last Updated: 3 years ago

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ نے کابینہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں ملک کی معاشی صورت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ہالینڈ میں ہونے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی گئی۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزرا کے بیرون ملک سرکاری خرچ پر علاج کی سہولت واپس لے لی گئی ہے، وزرا اور بیوروکریٹس کے دوروں کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خارجہ امور کے معاملات میں شاہ محمود قریشی بیرون ملک جائیں گے جب کہ وزیراعظم بھی تین ماہ تک کسی غیر ملکی دورے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت قانون اور وزارت داخلہ کو اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، ان کے ریڈ وارنٹ پہلے سے جاری ہیں، وزارت قانون اور داخلہ کو کہا ہے کہ وارنٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، یہ لوگ پاکستان کے فرار مجرم ہیں، ضروری ہے انہیں واپس لایا جائے تاکہ وہ عدالت میں پیش ہوں اور احتساب کا سامنا کریں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیر ضروری اور اضافی پراپرٹیز کو عوام کی سہولت کے لیے بروئے کار لایا جائے گا، بڑی سرکاری رہائش گاہوں کا جائزہ لینے کے لیے اسدعمر کی زیرنگرانی کمیٹی بنائی گئی ہے، دیگر صوبوں کوہدایات جاری کریں گے، امید ہے کہ صوبائی حکومتیں عمل کریں گی۔ وزیراعظم ہاؤس کی 88 گاڑیوں کو نیلام کیا جائے گا، وزیراعظم دو گاڑیاں استعمال کریں گے جب کہ کیبنٹ ممبران کو ایک گاڑی دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے بھاشا ڈیم اور دیگر معاملات پر بھی واٹر ریسورس کی منسٹری کو سفارشات کا کہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب کا عمل خود سے شروع کیا ہے، کابینہ اور وزیراعظم عوامی احتساب کا سامنا کریں گے، کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کا اہم ہے، کسی ملازم کو ہرگز نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، انہیں مختلف مقامات پر کھپایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کئی اداروں کو بحال کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے دورمیں سیاسی تقرریاں نہیں ہوں گی، انفارمیشن گروپ کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا اسے حق نہیں ملا، محکمہ اطلاعات میں بھی اصلاحات لائی جائیں گی۔

چیف جسٹس سے ملاقات سے متعلق سوال پر فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ چیف جسٹس میرے استاد ہیں اور میں سپریم کورٹ کا وکیل بھی ہوں، سیاست کے علاوہ بھی کچھ رشتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube