مکہ مکرمہ میں مناسک حج کا آغاز ہوگیا

August 20, 2018

مناسک حج کا آغاز ہوگیا، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔

دنیا بھر سے آئے حجاج کرام اتوار کا دن منیٰ میں گزار کر سورج طلوع ہوتے ہی میدان عرفات روانہ ہوگئے۔

مسجد الحرام میں نماز فجر ادا کی گئی جس کے بعد مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ہوئی۔

غلاف کعبہ کو ہر سال نو ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا ہے جس کی تیاری میں چھ سوستر کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے اور اس پر بیس لاکھ ریال لاگت آئی ہے۔