مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس کا خطرہ

August 19, 2018

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی جہاں مویشی منڈیاں سجادی گئی ہیں وہیں کانگو وائرس جیسے موذی مرض کا بھی خطرہ بڑہ گیا ہے۔

مویشی منڈی سے جانور لائیں، مگر احتیاط سے۔ کہیں آپ جانور کے ساتھ بیماری بھی ساتھ نہ لے آئیں۔

جانوروں کی چیکنگ کے لیے حیدرآبادکی منڈی میں نہ کوئی میڈیکل ٹیم ہے۔ نہ ہی بیماریوں سے بچاوکیلئےکوئی اسپرے کیا جارہا ہے۔

زرعی یونیورسٹی کے ویٹرنری شعبے نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے  کہ سندھ میں وہ چیچڑ بڑی تعداد میں موجود ہیں جو جانوروں کے ذریعے انسانوں میں کانگو وائرس جیسا مرض منتقل کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔

قربانی کے لئے جانور ضرور خریدیں لیکن طبی ماہرین کہتے ہیں ماسک اور دستانیں پہن کر منڈی جانے سے کئی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔