ہوم   > پاکستان

سی پیک میں کے پی کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، اسپیکر قومی اسمبلی

SAMAA | - Posted: Aug 19, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 19, 2018 | Last Updated: 2 years ago

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سی پیک میں اپنےصوبے کاحصہ لینےکیلئے قانونی جنگ لڑا ہوں، سی پیک میں کے پی کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا ایسا عہدہ دونگا کہ میرے بعد لوگ آپکانام لینگے۔

اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان نے تین عہدوں کی آفر کی تھی، فیملی اور دوستوں کے مشورے کے بعد اسپیکرکا عہدہ قبول کرلیا، واپڈا کو ٹائم دیا ہے لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کا مسئلہ حل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ واپڈا نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے50ارب روپے مانگےہیں، کے پی کو آنےوالے دنوں میں مزید اہم وزارتیں ملنے والی ہیں، سی پیک میں اپنےصوبے کاحصہ لینےکیلئے قانونی جنگ لڑا ہوں۔

اسد قیصر نے کہا کہ سی پیک میں کے پی کے حقوق پرکوئی کمپرو مائزنہیں کرینگے، فاٹا کے حقوق کیلئے عمران خان نے سب سے زیادہ جدوجہد کی، فاٹا کے نوجوانوں کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube