نومنتخب وزیراعظم سے 92ء ورلڈ کپ فاتح ٹیم اور دیگر کرکٹرز کی ملاقات

August 18, 2018

عمران خان کی خوشی پر پرانے دوست بھی خوش، قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دینے والی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دینے پہنچ گئے، پرانے ساتھیوں میں لمبی گپ شپ بھی چلی۔

نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے جاوید میانداد، معین خان،  وقار یونس، انضمام الحق، مشتاق احمد، وسیم اکرم، رمیض راجہ اور ذاکر خان سمیت دیگر وفد کی صورت میں وزیراعظم آفس پہنچے، عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ مشاورت کے بعد پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا، کہا موجودہ نظام کے ساتھ کرکٹ میں بہتری ممکن نہیں، سابق کرکٹرز کی تجاویز سے انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔ پی سی بی کی ذمہ داریاں بھی سابق کھلاڑیوں کو سونپنے کا عندیہ دے دیا۔

بھارت کے مشہور کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی خوبصورت شال کا تحفہ لئے عمران خان سے ملے، مبارکباد کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔