خاتون اول بشری بی بی کی حلف برداری تقریب میں شرکت

August 18, 2018

حلف برداری تقریب میں عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی سفید رنگ کا عبایہ پہنے اور سفید تسبیح کے ساتھ سب سے منفرد نظر آئیں، آس پاس کی خواتین سے ہلکی پھلکی سلام دعا ہوئی۔

تقریب میں آرمی چیف کی اہلیہ سے بھی خاتون اول کی سلام دعا ہوئی۔ وہ عمران خان کے ہمراہ بنی گالہ سے ایوان صدر تشریف لائی ہیں، تاہم وہ علیحدہ گاڑی میں تھیں۔ بنی گالہ سے ایوان صدر کیلئے روانگی سے قبل خاتون اول بشری بی بی نے اپنی دوست فرح خان اور عمران خان کے دوست زلفی بخاری کے ہمراہ ایک تصویر بھی بنوائی۔ دوسری جانب عمران خان نے سیاہ رنگ کی شیروانی پہن کر وزیر اعظم پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد خواتین کی نے بشری بی بی کو مبارک باد دیں۔ واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں واضح برتری حاصل کی اور چیئرمین عمران خان کو ملک کا بائیس واں وزیراعظم منتخب کیا گیا۔