کوئٹہ میں سرکاری بکرا منڈی قائم کر دی گئی

atifmuhammad
August 17, 2018
 

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قائم بکرا منڈی میں بکرا اور دنبہ 390 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کئے جا رہے ہیں۔

کوئٹہ میں محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے سرکاری منڈی قائم کر دی گئی جہاں بڑی تعداد میں کوئٹہ اور اندرون بلوچستان سے جانور فروخت کے لئے لائے گئے ہیں۔

 دنبہ ہو یا بکرا 390 روپے فی کلو کے حساب سےفروخت کئے جا رہے ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری منڈی میں قیمتیں کم ہونی چاہیے تھیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چارہ مہنگا ہونے کی وجہ سے ریٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ روپے زیادہ رکھا ہے۔

ادھراندرون بلوچستان سے جانور لانے والے بیوپار کہتے ہیں کہ منڈی ان کے لئے فائدہ مند ہے۔

شہر کے 13 مقامات پر بھی مویشی منڈیاں قائم کی گئیں ہیں ، منڈیوں میں کانگو وائرس سے بچائو کے لئے جانوروں کی ویکسینیشن اوراسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔