Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

مسلح افواج کے 451 افسران و جوانوں کیلئے فوجی اعزازات کا اعلان

SAMAA | - Posted: Aug 14, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 14, 2018 | Last Updated: 2 years ago

صدر ممنون حسین نے مسلح افواج کے 451 افسران و جوانوں کیلئے فوجی اعزازات کا اعلان کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے بری، بحری اور فضائی افواج کے 451 افسران و جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان کردیا،

افسران و جوان میں 59 کو تمغہ بسالت، 34 کو امتیازی اسناد اور 2 جوانوں کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج کے افسران و جوانوں میں 156 کو آرمی چیف تعریفی اسناد عطاء کی گئیں، 17 افسران کو ہلال امتیاز ملٹری، 77 کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، 106 جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کرنل سہیل عابد شہید، صوبیدار شوکت خان شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی ہلال امتیاز ملٹری کا اعزاز ملا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube