Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

شبقدرمیں جرگےکےدوران فائرنگ سے 5افرادجان سے گئے

SAMAA | - Posted: Aug 14, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 14, 2018 | Last Updated: 3 years ago

چارسدہ میں گذشتہ شب جرگےکےدوران ہونے والی تکرار خونی تنازع کی صورت اختیار کرگئی۔ فریقین کےدرمیان فائرنگ سے 5 افراد جان سے گئے۔

شبقدرمیں تھانہ بٹگرام کے علاقہ اشارہ میں جرگہ کے دوران زبانی تکرار پر فریقین کےدرمیان فائرنگ ہوگئی۔ پولیس کےمطابق شبقدر میں فائرنگ سے جرگہ ممبر کے بیٹے سمیت پانچ افرادجان سے گئے جبکہ تین زخمی ہوئے۔لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کےحوالےکردیا گیاہے۔

پولیس کےمطابق زخمیوں کو فوری طور پر علاج معالجے کے لئے پشاور منتقل کردیا گیاہے۔بٹگرام شبقدر پولیس نےمبینہ ملزمان فصیح اللہ اور منظور کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔پولیس نےمزیدبتایاہےکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube