ہوم   >  پاکستان

پاکستانی قوم کو72واں یوم آزادی مبارک

1 year ago

پاکستانی قوم آج 72 واں یوم آزادی اور 71 ویں سالگرہ ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے ، اس موقع پراسلام آباد سمیت ملک بھرمیں چھوٹی بڑی تقریبات کاانعقاد کیاجارہاہے۔یوم آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سینٹرمیں ہوئی۔ کراچی میں مزار قائد پر پاک بحریہ کےکیڈٹس اورلاہورمیں مزار اقبال پر پاک فوج کے دستے نےگارڈز کے...




پاکستانی قوم آج 72 واں یوم آزادی اور 71 ویں سالگرہ ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے ، اس موقع پراسلام آباد سمیت ملک بھرمیں چھوٹی بڑی تقریبات کاانعقاد کیاجارہاہے۔یوم آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سینٹرمیں ہوئی۔ کراچی میں مزار قائد پر پاک بحریہ کےکیڈٹس اورلاہورمیں مزار اقبال پر پاک فوج کے دستے نےگارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔چودہ اگست کے دن کاآغازوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سےہوا۔نماز فجر میں ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔


کراچی میں مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کےکیڈٹس نےگارڈزکےفرائض سنبھال لیے۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور وقار محمد تھے۔ کموڈوروقارمحمد نے مزارقائد پر حاضری دی،پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی۔ لاہور میں مزاراقبال پربھی گارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی۔ پریڈ کمانڈرکے فرائض لیفٹیننٹ کمانڈر نبیل نےسرانجام دئیے۔پاک فوج کےچاق وچوبنددستےنےگارڈزکی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔جی اوسی میجرجنرل شاہدمحمودنے گارڈزسےسلامی لی۔میجرجنرل شاہد محمود نے مزاراقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جی او سی میجرجنرل شاہد محمود نے گارڈز کا معائنہ کیا۔



یوم آزادی پر مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب


اسلام آباد کے کنونشن سینٹرمیں یوم آزادی کی مرکزی پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔تقریب میں صدرممنون حسین نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔تقريب ميں نگران وزيراعظم،اسپيکرقومي اسمبلي شريک ہوئے۔تقريب ميں تينوں مسلح افواج کےسربراہان شريک ہوئے۔تقریب میں غیرملکی سفیراوراہم شخصیات نےشرکت کی۔صدرممنون حسین اوروزیراعظم نےقومی پرچم لہرایا۔



یوم آزادی پر مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب


  صدرمملکت ممنون حسین نے یوم آزادی کی مرکزی تقریب سےخطاب کرتےہوئے پوری قوم کویوم آزادی کی مبارک باد دی۔صدرممنون حسین کاکہناتھاکہ یہ دن امیدوں کے بر آنے کادن ہے۔ اپنے خطاب میں صدرممنون حسین کاکہناتھاکہ 14اگست کوہمارےجذبےمزیدجوان ہوجاتےہیں ۔ پاکستان ہمارےلئےایک بہت بڑی نعمت ہے۔صدرممنون حسین نےمزید کہاکہ عوام نے25جولائی کواپناحق رائےدہی استعمال کیا۔تمام شکوک وشبہات کودورکرناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔پاکستان کواب تک بہت سےچیلنجزکاسامناکرناپڑا ہے۔صدرمملکت کا کہناتھاکہ وہی قانون کامیاب رہاجس میں عوام کی مرضی شامل رہی۔نئی نسل ملک کی ترقی اوروطن کی محبت میں سرشارہے۔ترقی یافتہ ،مضبوط اورجمہوری پاکستان ہماری منزل ہے،ہم ابھی مکمل طورپراپنی منزل تک نہیں پہنچ سکے۔



ملک بھرمیں جشن آزادی کی تقریبات جاری


پاکستان میں یومِ آزادی جسے یوم استقلال بھی کہا جاتا ہے ہرسال 14 اگست کوبرطانوی راج اور ہندو سامراج سے آزادی کے دن کی نسبت سے منایا جاتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب پاکستان 1947ء میں برطانوی سامراج  سے آزاد ہو کر معرض وجود میں آیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں