ہوم   > Election

پی ٹی آئی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر نے اسپیکر اور قاسم سوری نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، انتخاب 15 اگست کو ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف وفاق میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے، پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ اراکین کی مطلوبہ تعداد پوری ہوگئی، قومی...

پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر نے اسپیکر اور قاسم سوری نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، انتخاب 15 اگست کو ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف وفاق میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے، پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ اراکین کی مطلوبہ تعداد پوری ہوگئی، قومی اسمبلی کے 324 اراکین نے آج حلف اٹھالیا۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی کے اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے قاسم سوری نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔

اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کو قانون کے مطابق چلائیں گے، قاسم سوری کی ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے نامزدگی بلوچستان کیلئے خوشخبری ہے۔

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے، عمران خان وزیراعظم بن کر ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کریں گے، بلوچستان سے غربت، محرومی اور دہشتگردی ختم کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کو حکومت بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں 172 اراکین کی ضرورت ہوگی، جبکہ اس وقت ان کے اراکین کی تعداد 158 ہے، جبکہ ان کی حلیف جماعتوں ایم کیو ایم کی 7، بی اے پی اور مسلم لیگ ق کے پاس 5، 5 نشستیں ہیں، شیخ رشید احمد کی ایک نشست کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو 176 اراکین کی حمایت ملنے کا امکان ہے۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube