نوازشریف کی عدالت میں پیشی ، اسلام آباد پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار

Samaa Web Desk
August 12, 2018

قومی اسمبلی کا اجلاس اور نوازشریف کی عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد پولیس نے کل کیلئے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا۔

اہم دن پر اسلام آباد پولیس کے ایک ہزار اہلکار فرائض انجام دیں گے، عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ سے پارلیمنٹ تک 300 اہلکارتعینات ہوں گے ۔

خصوصی پاسز رکھنے والے افراد کو ہی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ ریڈزون میں کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، سیکیورٹی کے لئے پولیس کے ساتھ رینجرزاہلکاروں کو بھی فرائض سونپے گئے ہیں ۔

دوسری جانب نواز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے اطراف بھی 200سیکیورٹی اہلکارتعینات کیے جائیں گے۔