پی آئی اےپروازمیں جگہ کم پڑگئی،70عازمین جدہ جانےسے محروم

Ashraf Khan
August 12, 2018

پی آئی اے کاایک اور کارنامہ سامنےآگیا۔عازمین حج کوکراچی چھوڑکرپروازاڑان بھرگئی۔

پی آئی اےکی پروازمیں جگہ کم پڑجانےکیوجہ سے عازمین مقررہ وقت پرسعودی عرب روانہ نہ ہوسکے۔پی آئی اےحکام کاکہناتھاکہ عازمین زیادہ ہوگئےتھے جس کی وجہ سےپروازعازمین کوچھوڑکرروانہ ہوگئی۔

کراچی سے جدہ کی خصوصی حج پروازسے70 عازمین روانہ نہ ہوسکے۔انعازمین میں خواتین اور ضعیف العمرافراد بھی شامل ہیں۔

پی آئی اےپروازسے روانہ نہ ہونےوالےعازمین نےجناح ٹرمینل پراحتجاج کیا۔ ترجمان پی آئی اے نےدعویٰ کیاہےکہ باقی رہ جانےوالےعازمین کورات 10 بجے کی پروازسےروانہ کیا جائے گا۔