Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

دالبندین،سرکاری ملازمین کی بس کےقریب خود کش حملہ

SAMAA | - Posted: Aug 11, 2018 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Aug 11, 2018 | Last Updated: 2 years ago

دالبندین میں سرکاری ملازمین کی بس کے قریب خودکش حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں 2 ایف سی اہلکار ، تین چینی باشندے اور ڈرائیور شامل ہیں۔

بلوچستان کے ضلع چاغی کے شہر دالبندین میں سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب بس ملازمین کو لے کر ایئرپورٹ کی جانب رواں دواں تھی۔

 

خودکش حملہ دالبندین سے پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر ہوا۔ دھماکے سے بس کو جزوی نقصان پہنچا اور بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت تین چائنیز ملازمین لیانگ لینگ، یویو ریویو اور ہوکس ژیایو ، جب کہ ایف سی اہلکاروں کی لانس نائیک صابر اور سپاہی اختر کے ناموں سے کی گئی ہے۔

 

حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے شواہد اکھٹے کرلیئے گئے ہیں۔ تاحال کسی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube