کراچی میں ایک اور واردات سی سی ٹی وی فوٹیج میں محفوظ

S. Shahnawaz Ali
August 11, 2018

عید کے قریب آتے ہی کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

اسٹریٹ کرائم کی ایک واردات سی سی ٹی وی کیمرےکی آنکھ میں محفوظ ہوگئی۔نارتھ ناظم آباد کےعلاقے میں دن دھاڑے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سماء نےحاصل کرلی۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہےکہ گھرکےباہربیٹھے تین افراد کو موٹرسائیکل پر سوار ملزمان لوٹ رہےہیں۔گھرکےباہر بیٹھے افراد کودوموٹر سائیکل پرسوار پانچ ملزمان نے لوٹا۔

واردات میں دیکھاجاسکتاہےکہ ملزمان نے موٹر سائیکل پرنزدیک سےگزرنے والے شہریوں کوبھی لوٹا۔ ملزمان پانچ شہریوں کو لوٹنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔