Sunday, December 5, 2021  | 29 Rabiulakhir, 1443

نوجوانوں کا قتل، فیصل آباد میں پولیس مقابلہ جعلی قرار

SAMAA | - Posted: Aug 10, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 10, 2018 | Last Updated: 3 years ago

فيصل آباد میں گزشتہ روز ہونیوالا پوليس مقابلہ جعلی قرار دے ديا گيا، ارسلان اور عثمان معصوم تھے، اُن کا کوئی کريمنل ريکارڈ نہيں ملا، سٹی پوليس آفيسر نے تصديق کردی۔ طالبعلموں کے قتل ميں ملوث پوليس اہلکاروں کی تلاش شروع کر دی گئی۔ فیصل آباد میں پولیس مقابلہ جعلی تھا، سی پی او نے...

فيصل آباد میں گزشتہ روز ہونیوالا پوليس مقابلہ جعلی قرار دے ديا گيا، ارسلان اور عثمان معصوم تھے، اُن کا کوئی کريمنل ريکارڈ نہيں ملا، سٹی پوليس آفيسر نے تصديق کردی۔ طالبعلموں کے قتل ميں ملوث پوليس اہلکاروں کی تلاش شروع کر دی گئی۔

فیصل آباد میں پولیس مقابلہ جعلی تھا، سی پی او نے عثمان اور ارسلان کی بے گناہی کی تصدیق کردی، دونوں طالبعلموں کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہيں ملا۔

بدھ کی رات ارسلان اور عثمان گھر سے شوارما کھانے نکلے تھے کہ راستے ميں پوليس اہلکاروں نے ڈاکو سمجھ کر مار ڈالا اور الزام بھی لگاديا کہ نوجوانوں نے پہلے فائرنگ کی۔

ارسلان اور عثمان تو دنيا سے چلے گئے، ليکن ان کی بے گناہی آج ثابت ہوگئی، جعلی مقابلے ميں نوجوانوں کو مارنے والے پوليس اہلکار اب تک قانون کی گرفت سے آزاد ہيں۔

سٹی پوليس آفيسر نے تو پوليس کی غلطی کا اعتراف کرليا ليکن انکوائری کميٹی کی رپورٹ آنا اب تک باقی ہے، جس ميں مزيد انکشافات سامنے آ سکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube