متوقع وزیراعظم کا پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کو اہم پیغام

متوقع وزیراعظم کا پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کو اہم پیغام

Abbas Shabbir Ali
August 10, 2018

چڑیا نہیں چڑیا والا نشانے پر، متوقع وزیراعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کو عہدہ چھوڑنے کا پیغام بھجوادیا۔

ملک کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلی آنیوالی ہے، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی کرسی خطرے میں پڑگئی۔

متوقع وزیراعظم عمران خان نے پیغام بجھوایا ہے کہ نجم سیٹھی فوری طور پر مستعفی ہوجائیں گے، ڈائریکٹر انفرا اسٹرکچر پی سی بی خیام قیصر کو بھی عہدہ چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔

عمران خان نے 2013ء انتخابات میں اس وقت کے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی پر 35 حلقوں میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا تاہم کچھ عرصہ بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیان کو سیاسی کہا تھا۔

مسلم لیگ ن نے 2013ء کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد حکومت بنائی اور نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر فائز کردیا تھا، نجم سیٹھی نے اپنے دور میں پاکستان سپر لیگ کے تین ایڈیشن کامیابی سے کرائے، انہوں نے آئندہ سال پی ایس ایل کے 8 میچز پاکستان میں کرانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔