خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ن لیگی رکن کریں گے

August 10, 2018

خیبر پختون خوا اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت کا معمہ حل ہوگیا ہے۔ اسپیکر کی عدم موجودگی میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھا اجلاس کی صدارت کریں گے۔

یاد رہے کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کو تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کا اسپیکر نامزد کردیا ہے اور قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس ایک ہی روز منعقد ہوں گے جس کے باعث خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی صدارت معمہ بن گئی تھی۔

سما ٹی وی پشاور کے بیورو چیف کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت اسپیکر کی عدم موجودگی میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھا خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

دوسری جانب سابق اسپیکر صوطائی اسمبلی اسد قیصر قومی اسمبلی کے اسپیکر کا حلف اُٹھائیں گے۔