سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس سگریٹ کے دھویں میں ڈوب گیا

August 10, 2018

قائمہ کیمٹی کے اجلاس میں رضا ربانی اور حاصل بزنجو نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ دو گھنٹے کا اجلاس کیوبن سگار اور سگریٹ کے دھویں سے دھواں دھواں ہوگیا۔

قانون بنانے والے ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے

عوام کے لیے پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پرپابندی لگانے والوں نے سینیٹ کی کمیٹی میں کیوبن سگار اور سگریٹ کے جی بھر کر کش لگائے۔

عائشہ رضا فاروق کی زیرصدارت سینیٹ کمیٹی مجوزہ قانون سازی کا اجلاس سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی اور اور حاصل بزنجو نے دھواں دار کر دیا۔ اجلاس میں موجود دس ارکان تو خاموش تماشائی بنے رہے۔ چئیرپرسن کمیٹی نے بھی سارا منظر دیکھا اور ان دیکھا کردیا۔

یہ پہلی مرتبہ کسی کیمٹی اجلاس میں ہوا۔ ارکان نے کہا ہے کہ وہ آیندہ ایسا نہیں کریں گے۔

اجلاس مختلف رولز میں قانونی سقم کی درستگی کیلئے بلایا گیا تھا مگر دونوں سینیر پارلیمنٹرین کی دلچسپی صرف تمباکو نوشی تک محدود رہی۔ قانون کے تحت ریسٹورنٹس، ہال اور دیگر پبلک مقامات پر سگریٹ پینا منع ہے۔ مگر شاید قانون بنانے والے خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔