نومنتخب ارکان کی معاونت کے لیئے ڈیسک قائم

نومنتخب ارکان کی معاونت کے لیئے ڈیسک قائم

Usman Khan
August 10, 2018

دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کیلئے انتظامات جاری ہیں ۔

تیاریوں کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔ نو منتخب ارکان کی معاونت کے لئے ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلایا گیا ہے، اجلاس بلانے کی سمری الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت کو ارسال کی گئی تھی۔ اجلاس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔

بعد ازاں حروف تہجی کے لحاظ سے ان کے نام پکارے جائیں گے، تاکہ وہ رول آف نمبرز پر دستخط کریں۔ اسی روز اسپیکر اور ڈپٹی اسپیر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور 13 اگست کو ہی دونوں عہدوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے، سابق حکمراں جماعت کا دوسرا اور پاکستان پیپلزپارٹی کا تیسرا نمبر ہے۔