خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلیوں کے اجلاس تیرہ اگست کو طلب

خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلیوں کے اجلاس تیرہ اگست کو طلب

Samaa Web Desk
August 10, 2018

عوامی نمائندوں کا چناؤ ہوگیا ۔ اب انہیں حلف کا پابند بنانے کا وقت ہے ۔ خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلیوں کے اجلاس تیرہ اگست کو طلب کرلیا گیا ۔

نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے ۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ بھی اسی دن ہوگا۔ صدر ممنون نے اجلاس کی سمری منظور کرلی۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی تیرہ اگست کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں نومنتخب ارکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

سندھ کے قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے بھی اسمبلی اجلاس کی سمری منظور کرلی ۔ تیرہ اگست کو سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوگا ۔ وزیر اعلی سندھ کیلئے پولنگ چودہ اگست کے بعد ہونے کا امکان ہے ۔

سماء کے نمائندے سنجے سادھوانی کے مطابق، سندھ میں حکومت سازی کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ تیرہ اگست کو نو منتخب ارکان سندھ اسمبلی حلف لیں گے ۔

پندرہ اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا ۔ قائد ایوان کا انتخاب سترہ اگست کو ہوگا ۔

وزیراعلی سندھ سترہ اگست کی شام میں عہدے کا حلف لیں گے۔