بھارتی ہائی کمشنر اجے عمران خان سے ملنے پہنچ گئے

بھارتی ہائی کمشنر اجے عمران خان سے ملنے پہنچ گئے

Adil Tanoli
August 10, 2018

نامزد وزیر اعظم عمران خان سے ملنے کے لیے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ آج جمعے کو بنی گالہ پہنچ گئے۔ دونوں کے درمیان ملاقات جاری ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر بھارتی حکومت کی طرف سے عمران خان کو عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں کامیابی پر مبارک باد دینے آئے ہیں۔

ملاقات میں ہائی کمشنر اور عمران خان کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت ہورہی ہے۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی، فیصل جاوید اور نعیم الحق بھی موجود ہیں۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات کا دورانیہ تیس سے چالیس منٹ کا ہوگا۔