معدے کے السر میں مبتلا کیپٹن صفدر کے مزید ٹیسٹ ہونگے

August 10, 2018

ARTWORK: Ayesha Athar

پمز اسپتال میں زیرعلاج کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے مختلف ٹیسٹ ہوگئے۔ معدے اور بڑی آنت کی تکلیف میں مبتلا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے مزید ٹیسٹ ہوں گے۔

اڈیالہ کے قیدی یکے بعد دیگرے مریض بننے لگے۔ نواز شریف کے بعد ان کے داماد کیپٹن صفدر کوبھی معدے کے السر نے جیل سے پمز اسپتال پہنچا دیا۔

ڈاکٹرز نے ٹینشن، اعصابی تناؤ، غیر معیاری غذا اور صفائی کے ناقص انتظامات کو بیماری بڑھنے کی وجہ قرار دے دیا۔

ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ کہتے ہیں کہ معدے میں السر کی وجہ سے آئے تھے اب خطرے کی کوئی صورتحال نہیں۔

پمز اسپتال میں کیپٹن صفدر کے شوگر کولیسٹرول معدے اور جگر کے ٹیسٹ کیے گئے۔ آج جمعے کو مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر وسیم خواجہ کہتے ہیں کہ ٹیسٹ رپورٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ کیپٹن صفدر کا مزید علاج جاری رکھنا ہے یا انہیں واپس جیل بھجوانا ہے۔

پمزمیں پرائیوٹ وارڈ کو سب جیل قرار دے کر سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گیے ہیں۔

آج صبح کیپٹن صفدر کے قریبی دوست سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ نے ملاقات کی کوشش کی مگر اجازت نہ مل سکی۔